ایتھنز کی بلدیہ (میونسپلٹی) : زیادہ درجہ حرارت کے حالات کا سامنا
- شہریوں کے تحفظ کے لیے سات (7) ایئر کنڈیشنڈ ہال (بڑے کمرے)۔
ایئر کنڈیشنڈ جگہیں، جو صبح 8.00 بجے سے رات 08.00 بجے تک کام کریں گی ، درج ذیل ہیں:
- کوکاکی کا دوستی کلب، گلی دراکو 26-28، رابطہ فون نمبر 2109232044
- بڑی طاقت (پروردگار) کا دوستی کلب نیوس کوسموس ، گلی ہیلدرایح 15، رابطہ فون نمبر 2109240403
- وتانیکوس کا دوستی کلب، گلی کوزانیس 4، رابطہ فون نمبر 2103423716
- کولوکینتھوس کا دوستی کلب، گلی ایمونوس 9 اور آستروس ، رابطہ فون نمبر 2105140877
- آیوس ایلفتیریوس کا دوستی کلب سڑک آخرنون 372 رابطہ فون نمبر 2102012334
- کیپسیلی کا دوستی کلب گلی قفقاسو اور سکیرو، رابطہ فون نمبر 2108815877
- آبیلوکیپی کا دوستی کلب، گلی پانورمو اور واتھیوس، رابطہ فون نمبر 2106459890
ان جگہوں میں کووڈ – 19 کے لیے عوامی صحت کے ادارے(EODY) کی ہدایات کے تحت فراہم کیے گئے تمام حفظان صحت اور حفاظتی اصولوں پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ شہریوں کا ان جگہ میں قیام کے دوران ماسک کا استعمال لازمی ہو گا، جبکہ شہریوں کی مزید حفاظت کے لیے وافر صاف ہوا اور جراثیم کش محلول موجود ہو گا ۔
- نیز، بلدیہ ایتھنز (K.Y.A.D.A.) کے استقبالیہ اور یکجہتی مرکز کی اسٹریٹ ورک ٹیمیں گرمی کی لہر کے دوران اپنا کام جاری رکھیں گی، جس سے شہر کی بے گھر آبادی کو گرمی سے بچانے کے لیے ضروری ہدایات دی جائیں گی۔ ساتھ ہی، وہ انہیں ٹھنڈا پانی ، بنیادی ضروریات اور ابتدائی طبی امداد فراہم کریں گی، مزید وہ بلدیہ کی طرف سے فراہم کردہ ایئرکنڈیشنڈ جگہوں کے کام کے بارے میں بھی آگاہ کریں گی۔
- بہترین سروس کے لیے، ضرورت مند افراد کو براہ راست اس دوستی کلب جس میں وہ دلچسپی رکھتے ہیں، یا سرکاری خدمت نمبر (ہیلپ لائن) 1595، یا ٹیلی فون مرکز 2105277000 سے رابطہ کریں۔
- ساتھ ساتھ ایتھنز کے بلدیاتی مرکز صحت کےذریعے ایک «ہیلپ لائن» چلائی گئی ہے، جس کے ذریعے شہر کے رہائشیوں کی مدد کے لیے معلومات فراہم کی جاتی ہیں (2103638049 وقت : 8:30 -19:30)۔
قسم 2 (منگل 07/26 اور بدھ 07/27)
انتہائی زیادہ درجہ حرارت۔ صحت کا خطرہ۔ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ کمزور لوگوں کی مدد کے لیے تیار رہیں۔
- ہدایات اور معلومات کے لیے، بلدیہ ایتھنز کے 2103638043 پر کال کریں۔
- گرمی سے بچنے کے لیے بلدیہ ایتھنز کی ویب سائٹ «ایتھنز کی گرمی کی لہر» ملاحظہ کریں ۔
- ذاتی معلومات اور نقشوں کے لیے اسمارٹ فون کی ایپ «ایکسٹریما گلوبل» ڈاؤن لوڈ کریں۔
- اگر آپ گھر میں گرمی سے بچاؤ (ٹھنڈ) نہیں کر سکتے تو دوستی کلب میں جائیں۔
- 65 سال سے زیادہ عمر والے ، چھوٹے بچے ، دودھ پلانے والی اور حاملہ خواتین ، مخصوص طبی حالات والے افراد اور باہر کام کرنے والے سب سے زیادہ خطرے میں ہیں ان کا خیال رکھیں !
- پانی پیتے رہیں سایہ اور ٹھنڈک تلاش کریں۔
* کافی ، شراب اورمشروبات سے پرہیز کریں۔
* دن میں کم از کم 2-3 گھنٹے ایئر کنڈیشنڈ جگہ میں پناہ لیں۔
* دن میں وقفے وقفے سے ٹھنڈی پانی سے نہائیں
- اگر ممکن ہو تو گھر پر رہیں اور دن کے گرم اوقات میں باہر نہ نکلیں: صبح 11.00 سے شام 6.00 بجے تک۔
- بزرگ پڑوسیوں کو دیکھتے رہیں جو اکثر اکیلے رہتے ہیں (دن میں کم از کم 2-3 بار)
دھوکہ دہی کا انتباہ / کی اطلاع
مئی 2022/2/6
شاید آپ کو مندرجہ ذیل دعوت نامہ ٹیلی گرام کے ذریعے ملا ہو ؟
غور سے دیکھیں ، اگر ہاں ، تو شاید یہ دھوکہ ہو ۔ اگر نہیں ، تو ملنے کی صورت میں محتاط رہیں ۔
پناہ کے درخواست گزاروں اور مہاجرین نےذکر کیا ہے کہ انھیں ایک ٹیلی گرام کے چینل کو سبسکرائب کرنے / رجسٹر ہونے کے لیے دعوت دی گئی ہے ، جوکہ اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کے لیے کام کرتا ہے اوراس کا لوگو استعمال کرتا ہے ۔
ممکن ہےدھوکہ ہو اور اس کا اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین سے کوئی تعلق نہیں
یونان میں اقوام متحدہ کے رابطے کے چینل / ذرائع مندرجہ ذیل ہیں ۔
- https://help.unhcr.org/greece/,
- اقوام متحدہ کا ٹیلی فون (2162007800) ۔
- اقوام متحدہ کی ای میل([email protected]).
اقوام متحدہ کی تمام خدمات اور کارروائیاں مفت ہیں ۔ اقوام متحدہ یا اس کے ساتھ کام کرنے والی کسی بھی تنظیم کا کوئی بھی ملازم پیش کی جانے والی کسی بھی خدمت کی اجرت نہیں مانگے گا ۔ جو کہتے ہیں کہ اجرت کے ذریعےرجسٹر ہونے یا دوسری خدمات باہم پنچانےکے لیے مدد کریں گے ، ان کا یقین مت کریں ۔
یاد رکھیں : پولیس سے نمبر 100 کے ذریعے یا جرائم کی اطلاع کے مواصلاتی نمبر11188 اور 2144027860 پررابطہ کر سکتے ہیں ۔