اقوام متحدہ پناہ کے ادارے (کے ملازمین) یا ان کے ساتھ کام کرنے والے شخص کے ذریعے کی جانے والی بدتمیزی کے واقعے کی اطلاع کیسے دی جائے۔
اقوام متحدہ ہائی کمیشن برائے مہاجرین کا ادارہ اعتماد، احترام اور ماحول فراہم کرتا ہے، جہاں ہم لوگوں کی خدمت کرتے ہیں وہاں خود اور دوسروں کے پراعتماد دفاع سے محفوظ اور قابل محسوس کرتے ہیں ، اقوام متحدہ کے عملے کے ذریعے بدتمیزی یا جنسی استحصال اور بدسلوکی کے واقعات کو ختم کرنے کے لیے ٹھوس اور واضح کارروائی ہوتی ہے ، کسی بھی شخص کو اقوام متحدہ کے عملے یا کسی اور شخص کے ذریعہ جو اقوام متحدہ کے ساتھ مل کرکام کرنے والی تنظیم سے ہے ، سے ممکنہ بد سلوکی، جنسی استحصال یا بدسلوکی کے بارے میں خدشات یا شبہات ہیں ، قطع نظر اس کے انفرادی حیثیت کے ، اسے ان کی رپورٹ کرنی چاہیے۔
جُرَم سے کیا مراد ہے؟
اقوام متحدہ کے تمام اہلکار اصولوں اور قوانین کے پابند ہیں جو اقوام متحدہ کے ملازمین کے لیے ہیں ۔ ان اصولوں اور قوانین کی تعمیل نہ کرنا جُرَم ہے ۔ ان جرائم میں شامل ہیں :
- پناہ گزینوں کا جنسی استحصال اور بدسلوکی ۔
- فراڈ (مثلاً جعلی دستاویز) ۔
- بدعنوانی (مثلاً پناہ گزینوں یا دیگر سے رشوت ) ۔
- چوری اور غبن (مثلاً سامان یا رقم کی چوری) ۔
- ہراساں کرنا ۔
- حملہ، دھمکی یا جوابی سزا ۔
- ایسی حرکتیں یا رویے جو اقوام متحدہ کے ادارے کو بدنام کریں ۔
- مقامی قانونی ضابطہ کی عدم تعمیل ۔
جنسی استحصال اور بدسلوکی کا کیا مطلب ہے؟
ہمارا موقف واضح ہے اور اقوام متحدہ نے بارہا اس پر زور دیا ہے: جنسی بد سلوکی جرم ہے اور اسے ختم کیا جانا چاہیے۔
- جنسی استحصال اور بدسلوکی پناہ گزینوں کو متاثر کرتی ہے۔
- جنسی استحصال کسی کمزور حالات کے شکار افراد کے حقیقی یا غلط استعمال کی کوشش ہے (جیسے کہ وہ شخص جس کی بقا کا دارومدار آپ پر ہے ہے ، کھانے کی امداد ، نصابی کتب، نقل و حمل یا دیگر خدمات)، برتری یا اعتماد، جنسی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے، دوسرے ذرائع کے علاوہ پیسے یا دیگر سماجی پیشکش ، جس میں اقتصادی یا سیاسی فوائد ، جنسی استحصال میں انسانی اسمگلنگ اور جسم فروشی شامل ہے۔.
- جنسی زیادتی کی تعریف ، طاقت کے ذریعے، یا غیر مساوی یا زبردستی حالات میں حقیقی نوعیت یا جنسی استحصال کی دراندازی کی کوشش ہے ۔ جنسی استحصال میں جنسی غلامی ، فحش نگاری، بچوں سے بدسلوکی ، اور جنسی حملہ شامل ہے ۔ اقوام متحدہ کا ہائی کمیشن برائے مہاجرین کو جنسی استحصال یا بدسلوکی کے شکار افراد کے مقدمات کی درپیش بے پناہ مشکلات کے باوجود مکمل آگاہی ہے ۔ ساتھ ساتھ ہم پیشہ ورانہ اور ذاتی تحفظات اور ان اقدامات سے بھی پوری طرح آگاہ ہے جو انہیں ایسا کرنے سے روک سکتے ہیں ۔
اقوام متحدہ کا ادارہ مقدمہ درج کرنے کے لیے رسائی ، اعتبار سے اطلاع کو یقینی بناتا ہے ۔ ساتھ ساتھ جنسی استحصال یا بدسلوکی کے شکار افراد جو مقدمہ کرتے ہیں کی حفاظت کے لیے (انتظام) کرتا ہے ، تاکہ محفوظ سمجھیں ۔ اقوام متحدہ کی توجہ کا مرکز ہے متاثرین کی حفاظت اوران کے حقوق ، زندہ بچ جانے والوں کے لیے فوری اقدامات ۔ اور ان اقدامات میں تجربے کی بناء پرمہاجرت کے عمل اور ان (مہاجرین) کی مشکلات کو کم کرنا ، بہتر طبی اور نفسیاتی مدد فراہم کرنا ، ہماری پالیسیوں کو مضبوط بنانا اور ان لوگوں کے لیے اضافی تحفظ کے اقدامات کرنا شامل ہیں ، جنہوں نے اس طرح کے واقعات کا سامنا کیا ہے یا ان کے گواہ ہیں ۔
آپ انسانی ہمدردی کے عملے کے ذریعہ بدتمیزی یا جنسی استحصال اور جُرَم کے واقعات کے مقدمات کیسے کر سکتے ہیں؟
اقوام متحدہ کے عملے کے رکن یا کسی اور شخص جن کا اقوام متحدہ کے ساتھ اشتراک ہے (مثلاً غیر سرکاری تنظیمیں / این جی او کاعملہ) کی طرف سے بدتمیزی کے واقعات کی شکایات براہ راست اقوام متحدہ کے دارے کے انسپکٹر جنرل کے دفتر میں درج کر سکتے ہیں۔
- انسپکٹر جنرل کے دفتر کی طرف سے کی جانے والی تحقیقات رازداری کے ساتھ سخت معیار ساتھ ساتھ دیگر ضمانتوں کے تحت چلتی ہیں ۔ انسپکٹر جنرل کا دفتر ممکنہ بد سلوکی کی شکایت کرنے والوں کی شناخت کے حوالے سے رازداری کو یقینی بناتا ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارے کے عملے یا شراکت داروں کی طرف سے بد سلوکی کے واقعے کی اطلاع دینے کے لیے انسپکٹر جنرل کے دفتر سے کیسے رابطہ کیا جائے:
خفیہ فیکس باکس+41 22 739 73 80 :
خفیہ ای میل باکس: Email IGO
ذاتی طور پر یا میل کے ذریعے94 rue de Montbrillant, CP 2500, 1211 Geneva:
الیکٹرانک شکایت فارم کا استعمال
تمام پیغامات کو بطور خفیہ نشان زد کریں نوٹ: فون اور فیکس نمبر مفت ہیں۔ مقامی یا لمبی دوری کے ٹیلی فون چارجز لاگو ہوتے ہیں۔.
مزید معلومات
بدتمیزی کے واقعے کی اطلاع کیسے دی جائے، نیز انسپکٹر جنرل کے کردار کے بارے میں مزید معلومات یہاں مل سکتی ہیں۔
جنسی استحصال اور بدسلوکی کے مقدمہ کی رپورٹ کرنے کے طریقے کے ساتھ ساتھ انسپکٹر جنرل کے کردار کے بارے میں مزید معلومات یہاں مل سکتی ہیں۔ متبادل کے طور پر، اگر آپ عملہ کی طرف سےکی جانے والی بد سلوکی کے واقعے پر براہ راست بات کرنے کے لیے دفترمیں ایک خفیہ میٹنگ کرنا چاہتے ہیں ، تو براہ کرم mailto:[email protected] پر ای میل کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں ۔