کورونا وائرس کے بارے میں

یونانی ریاست کے اعلانات

  1. نقل وحرکت پر پابندی
  2. اجتماعی فاصلہ
  3. مدارس کی بندش
  4. پناہ کے ادارے کی خدمات کی معطلی
  5. سفرپر پابندیاں
  6. طبی سہولت تک رسائی
  7. جسمانی صفائی اور روک تھام

یونانی ریاست کے اعلانات

کورونا وائرس کے مقابلے اور اس کی روک تھام کے حوالے سے یونانی حکومت کی طرف کی اٹھائی گئی اقدامات سے متعلق یونانی ریاست کے اعلانات کیساتھ یہ صفحہ باقاعدہ طور پر اپڈیٹ ہوتا رہے گا۔  باقاعدہ اپڈیٹ کے حوالے  ریاست کے مندرجہ ذیل دوسرے اداروں ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہوگے:

ایستیا (ESTIA) پروگرام کے ، رہائش اور نقد رقم دونوں سے نکل جانے کا عمل ۳۱ مئی ۲۰۲۰ تک معطل رہے گا۔

1 ۔ نقل و حرکت پر پابندی

«نقل و حرکت پر پابندی 4 مئی صبح 6 بجے تک» وزارتیفیصلہ 26794

شہری تحفظ یونان ،  : 22/03 COVID19

  • 4 مئی سے نقل و حرکت کے لئے ایس ایم ایس یا ہاتھ سے لکھا گیا کاغذ کا ساتھ ہونا لازمی ہونا ضروری نہیں۔ گھر سے باہر ورزش اور سمندر میں نہانے کی اجازت ہوگی تاہم منظم ساحل سمندر میں اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ سرکاری نقل و حمل کے ذرائع اور ٹیکسی میں(صرف 2 افراد کو)  سفر کرنے کے دوران چہرہ ڈھانپنے والے ماسک کا استعمال ضروری ہے ورنہ اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کو 150 یورو جرمانہ ہوگا۔
  • 4 مئی سے مہینے کے آخر تک ایتھنز (داکتیلیوس) کے احاطہ میں ذاتی گاڑی چلانے پر کوئی پابندی نہیں بشرطیکہ ذاتی گاڑی میں ڈرائیور کے علاوہ صرف دو مسافر موجود ہو
  • ایک علاقہ سے دوسرے علاقہ تک کی سفری پابندی 18 مئی تک برقرار رہے گی۔
  • جزیروں کو سفر کی اجازت صرف وہاں کے راہائشیوں کو ہوگی

 کرونا وائرس کے تناظر میں جزائر کے استقبالی و شناختی مراکز  میں  اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق معلومات- 8 جون 2020 کی اپڈیٹ

اسقبالی و شناختی مراکز میں کرونا وائرس کے پھیلاوں کی روک تھام کے سبب یونانی حکام نے ان اقدامات کو اٹھانے کی ہدایات جاری کی ہیں جو کہ 21 جون تک رائج العمل ہیں۔ یہ اقدامات بڑے سطح پر پانچ مشترکہ وزارتی فیصلوں پر مبنی ہیں جو   22.03.2020, 17.04.2020, 09.05.2020, 21.05.2020, 05.06.2020شائع ہوئیں۔

  1. استقبالی و شناختی مراکز ‘ریک’ میں  رہائش پذیر تیسرے ممالک کے شہریوں کی نقل و حرکت مرکز کےاحاطے تک محدود رہے گی۔
  2. روزانہ صبح 7 بجے سے لیکر شام 7 بجے تک خاندانوں اور گروہوں کے سربراہان کو ریک کے قریبی شہری مراکز کو بنیادی ضروریات پورا کرنے کےلئے آنے جانے کی اجازت ہوگی۔
  3. وہ علاقے جہاں سرکاری نقل و حرکت کے وسائل موجود ہیں، وہاں بھیڑ بنانے سے گریز کرنا ہوگا۔  ایسے علاقے جہاں  سرکاری نقل و حرکت کے وسائل موجود نہیں ہیں وہاں ریک مرکز سے قریبی شہری مراکز آنے جانے کے لئے 10 یا اس سے کم افراد کے گروہ کو  کو حرکت کی اجازت ہیں اور فی گھنٹہ صرف 100 افراد آ جا سکتے ہیں۔
  4. نقل و حرکت پر پابندی سے متعلق اقدامات کو یقینی بنانے کی ذمہ داری یونانی پولیس پر ہے۔
  5. استقبالی و شناختی مراکز میں رہائش پذیر افراد کو اقدامات سے متعلق معلومات کو ان کے بولنے اور سمجھنے والے زبانوں میں تحریری اور صوتی شکل کے علاوہ  ان مراکز میں کام کرنے والے اداروں کی وساطت سے فراہم کی جائے گیں۔
  6. ۔ اس دوران  ریک کے اندر تمام ملاقاتیں اور دوسری سرگرمیاں جن کا تعلق  ریک میں رہنے والوں کی رہائش ، ان کو  خوراک کی فراہمی اور طبی مدد  دینے سے نہ ہو،  ریک مرکز کی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر ممنوع ہیں۔ قانونی مدد فراہم کرنے کی سہولت بھی ریک مرکز کے انتظامیہ  کی اجازت کے بعد ہی ممکن ہے وہ بھی کسی مخصوص جگہ پر جہاں  ممکن ہو۔
  7. کرونا وائرس کے کسی بھی کیس سے نبرد آزما ہونے اور ریک مرکز کے عملہ کی طبی معائنہ کے لئے خصوصی طبی یونٹ بنائے گئے ہیں۔ 
  8. طبی مراکز اور ہسپتالوں، ٹیکسی اور آمد و رفت کے سرکاری وسائل میں چہرہ ڈھانپنے والا ماسک پہننا ضروری ہے۔ ملازمین سمیت گاہکوں کو ماسک پہننا لازمی ہے۔ 4 مئی 2020 کا جاری ہونے والے وزارتی فیصلے کے مطابق اس اقدام سے رو گردانی والے کو 150 تا 300 یورو جرمانہ ہو سکتا ہے۔اس کا اطلاق یونان کے تمام شہریوں پر ہے۔
  9. دکانوں، ہسپتالوں، سرکاری اداروں اور دوسرے سرکاری مقامات جہاں لوگ جمع ہو وہاں ایک دوسرے کے درمیان ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھنا ضروری ہے۔ 4 مئی 2020 کا جاری ہونے والے وزارتی فیصلے کے مطابق اس اقدام سے رو گردانی والے کو 150 تا 300 یورو جرمانہ ہو سکتا ہے۔اس کا اطلاق یونان کے تمام شہریوں پر ہے۔

2 ۔ اجتماعی فاصلہ

اجتماعی فاصلہ رکھنے کا فیصلہ یونانی حکومت نے ۱۵ مارچ ۲۰۲۰ کو “ہم گھر میں رہے گے” کے تناظر میں لیا۔ مزید اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں

مشترکہ وزارتی فیصلہ 23093 اور 25763

  • اس میں سرکاری ملازمین کی کام کرنے کے لچک دار اوقات کار کا انتظام، کھانے پینے کی طعام گاہوں، کافے شاپس، مالز اور دوسری سرکاری مقامات کا بند ہونا شامل ہیں۔ 4 مئی سے چھوٹے دکانیں، حجامت اور بال کاٹنے کی دکانیں، بیوٹی پارلرلز، کتب فروشی کی دکانیں، کھیلوں کے سامان فروخت کرنے، باغبانی کا سامان فرخت کرنے سمیت عینکوں کی دکانیں کھل جائے گیں۔ عمارتوں میں لفٹ میں چڑھنے کی اجازت صرف مٰعذوروں اور ضرورت مند افراد کو ہوگی اور چہرہ ڈھانپنے والے ماسک کا پہننا ضروری ہے۔
  • خوردہ فروشی کے دکانیں 11 مئی اور شاپنگ مالز سمیت ڈیپارٹمنٹ سٹور 18 مئی کو کھل جائیں گیں۔شاپنگ مالز جاتے وقت چہرہ ڈھا نپنے والا ماسک پہننا لازمی ہے۔  25 مئی سے کافے شاپس، بار اور کھانے پینے کی طعام گاہیں بھی کھلی رہیں گیں تاہم گاہکوں کو باہر کھلی جگہ کو استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔
  • یکم جون 2020 سے  سالانہ بنیاد پر کام کرنے والے ہوٹلیں کھل جائیں گیں۔ عدالتیں 31 مئی تک بند رہیں گیں۔
  • تمام مذاہب کے عبادت گاہوں کو 3 مئی 2020 تک بند رکھا جائے گا۔ 4 مئی سے کلیساییں انفرادی عبادت کے لئے کھلیں گیں اور 17 مئی تک عوام کو مذہبی فرائض اور رسومات میں شرکت کی اجازت ہوں گی البتہ آپس میں فاصلہ رکھنے اور ماسک پہننے پر سختی سے پابند رہنا ضروری ہوگا۔ مشترکہ وزارتی فیصلہ نمبر 27283

Link

مذہب کے عمومی معتمدی ‘جنرل سیکریٹیریٹ’ نے یونانی مسلمان باشندوں کےلئے رمضان کے مبارک مہینے جس کا دورانیہ جمعرات 23 اپریل سے لیکر 23 مئی تک ہوگا، کے لئے ہدایات جاری کی ہیں۔

  • لاک ڈاون کے سبب تمام مذہبی مقامات میں جمع ہونے پر پابندی کی وجہ سے رمضان المبارک کے دوران تمام عبادات گھر پر ہی ادا کی جائے گی۔
  • افطار کا اہتمام صرف گھر پر ہی ہوگا جس میں دوسرے افراد جیسے رشتہ داروں، دوستوں اور دوسرے ملنے والوں کو مدعو کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

LINK

3 ۔ مدارس کی بندش

10 مئی 2020 تک مدارس کی عارضی بندش

  • چھوت کی بیماریوں کی ماہرین کی خصوصی کمیٹی کے سفارشات کی بنیاد پر یونان کی حکومت نے 10 مئی 2020 تک ملک کے تمام تعلیمی اداروں کے سرگرمیوں کو معطل کیا ہے۔
  • 11 مئی پیر کے دن سے تیسری درجہ کے لیسیم کے طالب علم اپنے کلاسوں کو واپس جانا شروع کریں گیں۔ اسکے علاوہ سیکنڈری تعلیم کے تمام طالب علم 18 مئی سے اپنے اپنے کلاسوں کو واپس جائے گیں۔ ابتدائی اور نرسری درجوں کے حوالہ سے فیصلہ ابھی رکا ہوا ہے۔
  • سرگرمیوں کی تعطلی کا اطلاق تمام سرکاری و غیر سرکاری نرسریوں، مدارس (اسکولوں)، پیشہ ورانہ تعلیمی اداروں، اور جامعات  (یونیورسٹیوں) پر ہوتا ہے۔
  • یہ غیر معمولی اقدام لوگوں میں وائرس کے  پھیلاوں کی روک تھام اور اس کو کم کرنے کےلئے اٹھایا گیا ہے۔ اسی ضمرے میں نابالغ بچوں اور شاگردوں کے والدین جو روزگار سے وابستہ ہیں، کےلئے خصوصی اقدامات  اٹھانے کا قیاس کیا جاتا ہے۔

Link 1 | Link 2 | PDF

4 ۔  پناہ کے ادارے کی خدما کی معطلی

مورخه 18 مئی 2020 سے 29 مئی2020 تک پناہ کے ادارے کا عوام کے لئے خدمات

 پیر کے دن مورخہ 18 مئی 2020 سے ادارہ عوام کے لئے خدمات شروع کر رہی ہے۔ تاہم صحت عامہ اور کرونا وائرس کے پھیلاوں کی روک تھام کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم آپ کو مندرجہ ذیل اطلاع دے رہے ہیں۔ 

 1۔ بین الاقوامی پناہ کے وہ درخواست گزار جن کے کارڈوں کا میعاد مورخہ 13.3.2020( وہ دن جب پناہ کے ادارے نے عوام کو دی جانے والی خدمات معطل کی تھیں) سے مورخہ 31.5.2020 کے درمیان ختم ہورہا ہے، نئے وزارتی فیصلے کے مطابق ان کے کار آمد ہونے کا دورانیہ مزید 6 مہینوں تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اس لئے پناہ کا ادارہ 31.5.2020 تک  ختم ہونے والے بین الاقوامی تحفظ کے کارڈوں کی تجدید نہیں کرے گا۔ لیسوس، ساموس، خیوس اور لیروس جزائر کے علاقائی پناہ دفاتر پر اس کا اطلاق نہیں ہوتا اور کارڈوں کی تجدید ہوگی۔ اس سمیت، وزارتی فیصلے 11341/11/6/2020 کے مطابق بین الاقوامی تحفظ حا صل کرنے والے تمام درخواست گزار جن کے کارڈوں کی میعاد 1 جون 2020 اور 30 ستمبر 2020 کے درمیان ختم ہورہی ہے اور انہوں نے ابھی تک تجدید نہیں کرائی ہے، وہ 1 اکتوبر 2020 تک کار آمد رہیں گیں۔

 2۔ پیر کے روز 18 مئی 2020 سے مندرجہ ذیل درخواست گزار آنلائن درخواستیں جمع کراسکتے ہیں: درخواست گزار جو اپنا پتہ یا ٹیلی فون یا ذاتی کوائف کے کسی حصے میں تبدیلی یا اپنے فائلوں کو الگ  کرنا یا اپنے فائلوں میں سے کسی دستاویز کو حاصل کرنا یا اپنی درخواست کی حالت کے بارے میں بیانیہ حا صل کرنا یا شنوائی کی دوبارہ تاریخ مقرر کرنا یا ترجیح دینا یا قانونی مدد طلب کرنا اور ساتھ میں دستاویزات کو جمع کرانا چاہتے ہو۔  ان تمام سے متعلق درخواستوں کے نمونے پناہ کے ادارے کے ویب سائٹ پر دستیاب ہوگے جن کو بھر کر واپس متعلقہ پناہ کے دفتر کے ایمیل پتے پر ارسال کرنا ہوگا۔ 

3۔  پیر کے روز 18 مئی 2020 سے اپیلیں دائر ہونے دوبارہ شروع ہوگے۔ 

LINK

  یکم جون 2020 سے خدمات کی فراہمی

پناہ کا ادارہ درخواست گزاروں کو مطلع کرنا چاہتا ہے کہ:

 1۔ وزارتی فیصلے نمبر TT 9028/2020 (ΦΕΚ Β 1854/15.5.2020) کے تحت بین الاقوامی تحفظ کے کارڈوں کی میعاد جو مورخہ 13 مارچ 2020 اور 31 مئی 2020 کے درمیان ختم ہوچکی ہے، وہ مزید 6 مہینوں کے لئے کار آمد ہوں گیں۔ بین الاقوامی تحفظ کے درخواست گزار جن کے پاس 6 مہینوں والے کارڈ موجود ہیں اور جن کی میعاد اوپر ذکر شدہ تاریخوں کے درمیان ختم ہو چکی ہے وہ اپنے کارڈوں کی تجدید کے لئے ان 6 مہینوں کی سہولتی وقت سے پہلے پناہ کے ادارے کے دفاتر نہ جائیں، بلکہ جو ہی 6 مہینوں کا سہولتی وقت اختتام پذیر ہو، تب وہ اپنے کارڈوں کی تجدید کرالیں۔

 2۔ درخواست گزاروں کی دفتری امور کے لئے تمام درخواستوں کے نمونے پناہ کے ادارے کی ویب سائٹ (http://asylo.gov.gr/en/) پر دستیاب ہیں۔

3۔ بین الاقوامی تحفظ کے وہ درخواست گزار جو کرونا وائرس کے حفاظتی اقدامات کے سبب اپنے مقررہ تاریخوں پر انٹرویو نہ دے سکے ان کو پناہ کے ادارے کے دفاتر میں اپنے کارڈ کی تجدید کے دوران نئے تاریخوں کے بارے میں مطلع کیا جائے گا۔ اگر بین الاقوامی تحفظ کے درخواست گزار اپنے انٹرویوں کی تاریخ کو نزدیک مقرر کرنے کے لئے آن لائن درخواست جمع کرنے کا قابل ہیں تو اس سے متعلق درخواست کا فارم پناہ کے ادارے کی ویب سائٹ (http://asylo.gov.gr/en/) پر دستیاب ہے۔

5 سفرپر پابندیاں

سفرپر پابندیاں

البانیا، شمالی مقدونیہ، سپین اور اٹلی کے ساتھ ٹرانسپورٹ کے رابطے اگلے اعلان تک معطل ہیں

  • یونان نے ۱۶ مارچ سے یونان میں داخل ہونے والے تمام غیر ملکیوں  کو ۱۴ دنوں کےلئے قرنطینہ میں رہنے کی  ہدایات جاری کی ہیں۔ اس اقدام کا اطلاق نئے اعلان آنے تک جاری رہے گا۔
  • حکومت نے یہ  بھی فیصلہ کیا ہے کہ ملک کی بندرگاہوں پر تمام کروز بیڑوں، سیل بوٹس کا لنگر انداز ہونا  یکم جون تک منع ہے۔

Link 1 | Link 2

یونان آمد

  • یورپی یونین ممالک کے علاوہ دوسرے شہریت رکھنے والے افراد کا 18 مارچ صبح 6 بجے سے 15 جون 2020 تک یونان میں داخلہ ممنوع ہے۔

Link

سفر کرنے والوں کو مشورہ:

  • سفر کرنے والوں کے خطرے کو اونچا تصور کیا جاتا ہے۔ مسافروں کو تجویز دی جاتی ہے کہ وہ ایسے علاقوں کا غیرضروری سفر کرنے سے اجتناب کریں جو مقامی طور پر کووڈ ۱۹ کے پھیلاوں میں مبتلا ہیں۔– Link. اس نئے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کی کوئی دوا (ویکسین) موجود نہیں۔
  • اگر آپ کو واپس آنے کے ۱۴ دنوں کے اندر بخار اور یا تنفس کے علامات جیسا کہ سانس لینے میں دشواری یا کھانسی تو آپ کو تجویز دی جاتی ہے کہ فورا طبی مدد لینے کےلئے رجوع کریں یا  قومی صحت کے سرکاری ادارے کے تیلی فون نمبر پر رابطہ کرکے اپنی حالیہ سفر کی اطلاع دے۔ (۱۱۳۵،  ۲۱۰۵۲۱۲۰۵۴)

Link

  • 4 مئی سے موقعہ کی مناسبت سے طے شدہ جراحی اور بیرونی مریضوں کے لئے ہسپتال کھل جائے گیں۔ چہرہ ڈھانپنے والا ماسک کا ستعمال ہسپتال جاتے وقت پہننا لازمی ہوں گا۔

6 طبی سہولت تک رسائی

 پناہ کے درخواست گزاروں کا طبی سہولت تک رسائی(PAAYPAکا جاری ہونا)

یکم اپریل 2020 سے پناہ کے درخواست گزاروں کو غیر ملکی افراد کے لئے بیمہ اور طبی سہولت کا عارضی نمبر (PAAYPA) ان تمام افراد جنہوں نے پناہ کی درخواست باقاعدہ درج کی ہے اور ان کے پاس پناہ کی درخواست گزاری کا کارڈ ‘اسائلم کارڈ’ موجود ہے کو اپریل مہینے کے وسط میں جاری ہونا شروع ہوگا۔ پناہ کے درخواست گزار اپنے  PAAYPA کا نمبر amka.grکے ویب سائٹ میں دیکھ سکتے ہیں اور ان کو قومی صحت کے نظام تک رسائی کے لئے کسی اضافی سر ٹیفیکیٹ یا سند کی ضرورت نہیں ہوگی۔  PAAYPA کا نمبر پناہ کے ادارے کی طرف سے پناہ کے درخواست گزاری کے کارڈ سمیت دیا جاءے گا تاکہ طبی سہولت تک رسائی کو یقینی بنایا جاسکے۔ پناہ کی درخواست نا منظور ہونے کی صورت میں PAAYPA کا نمبر از خود ناقابل استعمال ہوجائے گا۔ پناہ کی درخواست کی منظوری کی صورت میں یہ AMKA نمبر میں تبدیل ہوجائے گا۔.

Link | PDF file

  • 4 مئی سے موقعہ کی مناسبت سے طے شدہ جراحی اور بیرونی مریضوں کے لئے ہسپتال کھل جائے گیں۔ چہرہ ڈھانپنے والا ماسک کا ستعمال ہسپتال جاتے وقت پہننا لازمی ہوں گا اور اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کو مبلغ 300 یورو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

7 جسمانی صفائی اور تدارک

مشتبہ مریضوں کے گھر پر تنہا رہنے پر کووڈ ۱۹ ہدایات

  • وہ افراد جو کووڈ ۱۹ کے مشتبہ یا تصدیق شدہ  مریض کے قریبی ہیں ( مثلا خاندان کے افراد، دوست، واقف، صحت کا خیال رکھنے والے اہلکار) کو اپنے صحت کی حالت دیکھنی چاہئیے ( دن میں دو مرتبہ اپنے جسم کی درجہ حرارت کو دیکھنا) اور آخری مرتبہ قریب آنے کے بعد ۱۴ دنوں تک یہ عمل مسلسل دہرانا چاہئے ۔بہتر ہے کہ دیکھ بھال کے اس دورانیہ میں صحت کا خیال رکھنے والے پیشہ ور افراد سے مسلسل رابطہ رکھا جائے۔
  • اسی صورت میں کہ کسی شخص کو از خود تنہا رہنے کے دوران سانس لینے کی بیماری کے علامات محسوس ہو ( مثلا بخار، کھانسی، گلے میں سوزش اور سانس لینے میں دشواری) تو ان کو فورا اپنے ذاتی ڈاکٹر یا قومی صحت کے سرکاری ادارے کو ان ٹیلی فون پر  مزید ہدایات لینے کےلئے اطلاع دینی چاہئیے 1135 یا  5212054 210

۔ طالب علموں کے لئے ہدایات

بھولنا نہیں!

کھانستے یا چھینکتے وقت اپنے منہ کو بازو کی کھنی سے ڈھانپیں یا کاغذی رومال کا استعمال کیجئے اور فورا بعد ضائع کریں۔ اپنے ہاتھوں کو اپنے چہرے سے دور رکھیں۔ اپنے ہاتھوں کو باقاعدگی سے 20 سیکنڈ تک پانی اور صابن سے دھویں اور یہ عمل خصوصی طور پر کھانا کھانے سے پہلے اور بیت الخلا سے فارغ ہونے کے بعد دھرایں۔ اگر آپ کے پاس پانی اور صابن نہ ہوں تو کسی بڑے شخص سے رجوع کریں تا کہ ہاتھ صاف کرنے کی خصوصی محلول میں آپ کی مدد کرسکیں۔ قلم، پینسل، ربڑ، موبائل فون، کرنسی نوٹ اور سکوں کو اپنے ہم صنفیوں سے لینے یا دینے سے گریز کریں۔ سکول کے اندر اور باہر ہر شخص سے ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھیں۔ اگر آپ بیمار محسوس کریں تو اپنے والدین، بڑوں اور استادوں کو جلد از جلد اطلاع دیں اور مکمل ٹھیک ہونے تک گھر پر آرام کریں۔


یونانی ریاست کیجانب سے کی جانے والے اعلانات یونانی حکومت کی طرف سے اٹھائی گئی اقدامات کی بنیاد پر ہیں۔ یونانی ریاست کے اعلانات کا یو این ایچ سی آر (UNHCR) کے منشور سے مطابقت رکھنا ضروری نہیں۔ مہربانی کرکے  یاد رکھیں کہ یہ  یو این ایچ سی آر (UNHCR) کا رسمی دستاویز نہیں بلکہ یونانی ریاست کے اعلانات کا خلا صہ ہے  اس لئے اگر ضرورت ہو تو تمام خبر رساں ذرائع اور مہیاں کی گئی لینکس کا حوالہ دیجیئے۔